چین اور امریکہ کے لیے ایک دوسرے سے منہ موڑنا کوئی آپشن نہیں ، شی جن پنگ
سان فرا نسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2023ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے لیے ایک دوسرے سے منہ موڑنا کوئی آپشن نہیں ہے، بڑے ممالک کا مقابلہ چین اور امریکہ یا دنیا کو درپیش مسائل کو حل نہیں کر سکتا، دنیا میں چین اور امریکہ کے لیے وسیع گنجائش موجود ہے اور ایک ملک کی کامیابی دوسرے کے لیے ایک موقع ہے۔ Usama جمعرات کو چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے امر یکی صدر جو با ئیڈن سے ملا قات کے دوران کیا ۔دونوں سربراہان مملکت نے چین ۔امریکہ تعلقات کی سمت اور عالمی امن اور ترقی کو متاثر کرنے والے بڑے مسائل پر اہم تزویراتی ، جامع اور مفصل تبادلہ خیال کیا ۔مذاکرات کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ (جاری ہے) Usama دونوں صدور نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کو وسیع تناظر میں دی...